Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانہ کون بھرے گا؟

ریاض ...ماہر قانون عبدالکریم القاضی نے واضح کیا ہے کہ اگر آپ کی گاڑی کوئی اور چلا رہا ہو اور اس نے ٹریفک خلاف ورزی کی ہو او ریہ خلاف ورزی ساھر نے ریکارڈ کرلی ہو تو ایسی صورت میں آپ بحکم عدالت خلا ف ورزی کا جرمانہ خود ادا کرنے کے پابند نہیں ہونگے بلکہ وہی شخص ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ ادا کریگاجس نے اسکا ارتکاب کیا ہوگا۔ تاہم ساھر کے ریکارڈ پر خلاف ورزی کا جرمانہ گاڑی کے مالک کے نام پر ہی جاری ہوگا۔ گاڑی کے مالک کو ثابت کرنا ہوگا کہ خلاف ورزی اس نے نہیں بلکہ کسی اور شخص نے کی ہے ۔

شیئر: