Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کے استعمال پر جرمانہ کب کب؟

ریاض ...محکمہ ٹریفک ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی جلد شروع کریگا۔ موبائل کے استعمال پر کم سے کم جرمانہ 150ریال اور زیادہ سے زیادہ 300ریال ہوگا۔ حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے پر کم سے کم جرمانہ 150اور انتہائی جرمانہ 300ریال ہوگا۔ باخبر ذرائع نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ موبائل خلاف ورزی ی7صورتین متعین کردی گئی ہیں۔
1۔ اگر کوئی شخص ڈرائیونگ کے دوران موبائل کو ہاتھ لگائے گا تو اسے خلاف ورزی مانا جائیگا مکالمہ کرے یا نہ کرے۔
2۔ ڈرائیونگ کے دوران مکالمہ پکی خلاف ورزی ہے۔
3۔ سوشل میڈیا پر نظر رکھنا بھی خلاف ورزی ہے۔
4۔ وڈیو کلپ تیار کرنا یا فوٹو لینا بھی خلاف ورزی ہے۔ 
5۔ ایس ایم ایس بھیجنا خلاف ورزی ہے۔
6۔ نوٹ لکھنا خلاف ورزی ہے ۔
7 ۔ وائس کلپ بھی ریکارڈ کرنا خلاف ورزی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: