Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونوطوفان: وادی الدواسر میں ہنگامی اقدامات

وادی الدواسر: ریجنل شہری دفاع کی ہنگامی کمیٹی نے میکونو طوفان کے حوالے سے احتیاطی اقدامات مکمل کر لئے ہیں ۔سبق نیوز نے وادی الدواسر کمشنری میں میکونو طوفان کے ممکنہ تباہ کاریوں کے حوالے سے شہری دفاع کی جانب سے کئے جانے والے ہنگامی احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کہا ہے کہ میکونو طوفان کے اثرات سے شدید بارش کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر شہری دفاع نے ریجن میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے ۔ طوفانی ہوائوں سے ریجن میں شدید بارش کا امکان ہے جس سے ندی نالے بھر جانے اور نشیبی علاقے مکمل طور پر زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ اس ضمن میں وادی الدواسری کے کمشنر اور ہنگامی کمیٹی کے نگران اعلی عبداللہ المبارک نے کہا کہ ممکنہ بارش کے حوالے سے کمشنری میں ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہر ی دفاع ، ہلال الاحمر اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے افرادی قوت کی کمی کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔ کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ شہری دفاع کے مشنری یونٹس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیاہے جبکہ اسپتالوں میں بھی ہنگامی یونٹس کو ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے اور تمام ضروری ادویات اور ساز سامان مہیاکردی گئی ہیں ۔ 

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: