Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 8 کی مزید تفصیلات لیک‎

 
شیاؤمی کمپنی 31 مئی کو می 8 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہیں۔ فون سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نئی رپورٹس کے مطابق اس فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون میں ڈوئل جی پی ایس ماڈیول شامل کیا جائے گا جو کہ اس فون کا ایک منفرد فیچر ہے ۔فون کی پشت پر دو کیمرے دیے جائیں گے جس میں 20 میگا پکسل کا پرائمری شوٹر شامل ہوگا۔ ڈیوائس میں یو ایس بی ٹائپ سی کیبل دیا جائے گا البتہ ہیڈ فون جیک کو فون میں شامل نہیں کیا گیا۔اسمارٹ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر اور تھری ڈی فیس ریکوگنیشن ٹیکنالوجی دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔ کمپنی نے فون کی قیمت سے متعلق تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔
 
 

شیئر: