Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندری میں سب سے زیادہ آلودگی

لندن.... سمندر ی آلودگی میں پلاسٹک کی اشیاءکا بڑا ہاتھ رہا ہے۔ جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ انکی وجہ سے نہ صرف پانی آلودہ ہوجاتا ہے بلکہ آبی حیاتیات کی جان بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اب اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بے شمار کوششیں کی جا رہی ہیں۔ پچھلے دنوں ایک ایسی بوتل سامنے آئی تھی جو اتنے ٹیکنیکل انداز سے تیار کی گئی تھی کہ چند دن پانی میں پڑے رہنے کے بعد وہ خود پگھل کر پانی بن جاتی تھی۔اس سے بظاہر گندگی تو ختم ہوتی نظر آئی مگر مچھلیاں اور دیگر آبی حیاتیات کی جان پھر بھی خطرے میں رہی۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ان کوششوں کو بڑھایا جاتا مگر اب ایک بار پھر ساحلوں پر پلاسٹک کی اشیاء اور انکے ٹکڑوں کی بڑی مقدار مختلف اشکال میں چاروں جانب پھیلی نظرآتی ہے۔ ساحلوں پر پلاسٹک آلودگی کی روک تھام کے نگراں ادارے سی پی سی سی کا کہناہے کہ کورنوال کے علاوہ ڈیوون ، پیمبروک شائر اور اسپین، پرتگال اور ہوائی کے ساحلوں کا ان پلاسٹک اشیاءنے بہت برا حال کررکھا ہے۔

                           

شیئر: