Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک : لاوارث لاش کے قاتل گرفتار

تبوک ..... تبوک پولیس نے سرخ گاڑی میں موجود لاش کی گتھی سلجھا لی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو تبوک کے النہضہ محلے میں کھڑی ایک گاڑی سے نوجوان کی نعش ملی تھی،سعودی شہری کی تھی۔ جو عمر کے تیسرے عشرے میں تھا۔ پولیس ترجمان حزام الشہری نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا تھا۔ متوفی کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے تمام تانے بانے جوڑ کر 6سعودی شہریوں کو جو نوجوان کے قتل میں ملوث تھے نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا۔

                                                         

شیئر: