ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد بیٹا چل بسا
ریاض .... یہ بات خوابوں جیسی لگتی ہے کہ ماں اور بیٹے زندگی بھر ایک ساتھ رہیں اور ساعتوں کے وقفے سے رخصت ہوجائیں۔ریاض میں اپنی ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد ہی 60سالہ بیٹا بھی چل بسا۔تفصیلات کے مطابق مقامی شہری شیخ سلیمان القنیطیر تراویح کے بعدریاض کے النسیم قبرستان میں اپنی ماں کی تدفین کے بعد گھر پہنچے ۔ 4گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اچانک بے ہوش ہوکر گرے اورجان جاں آفریں کے حوالے کردی۔ وہ قرآن کریم کے معلم اور مسجد السلام کے امام تھے۔ سوگواروں میں 10بیٹے چھوڑے ہیں۔