Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ جانے والے 366 مہاجرین ریسکیو

میڈرڈ...... ہسپانوی بحریہ نے رواں ہفتے کے اختتام پر 366 مہاجرین کو غیر قانونی انداز میں بحیرہ روم کے راستے یورپ تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران ریسکیو کیا ہے۔ 9مختلف کشتیوں سے 293 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا ۔اتوار کو 4 کشتیوں پر سوار 73 مہاجرین کو ریسکیو کیا گیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق بحیرہ روم عبور کر کے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران اس سال اب تک 636 مہاجرین ڈوب کر ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ 2018ءمیں اب تک 22,439 تارکین وطن پناہ کے لیے یورپ پہنچے ہیں۔
 

شیئر: