Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سیکیورٹی اہلکاروں کا یمنی قیدیوں پر مبینہ تشدد

واشنگٹن۔۔۔ امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایک قرارداد کو منظور کر لیا ہے جس میں یمن میں امریکی فوجیوں یا خفیہ اہلکاروں کی جانب سے مقید افراد پر تشدد کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد وزیردفاع جیمز میٹس نے تعین کرنا ہے کہ آیا یمن میں امریکی سیکیورٹی اہلکار گرفتار یمنی افراد پر تفتیشی عمل کے دوران تشدد کرتے رہے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں یہ قرارداد ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن رَو کھنہ نے پیش کی تھی۔ اس کا ابھی تعین نہیں ہو سکا کہ منظور کی گئی قرارداد کو نئے دفاعی بِل کا حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔

شیئر: