Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوٹیوب ویب ورژن میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر پیش‎

یوٹیوب کی جانب سے موبائل اپلیکیشن کے بعد اب ویب ورژن پر بھی میسجنگ کا آپشن پیش کردیا گیا ہے ۔ صارفین اب کسی بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یوٹیوب استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کر سکتے ہیں۔ فیچر کو استعمال کرنے کے لئے سائٹ اوپن کرنے پر دائیں جانب کونے میں پروفائل فوٹو کے ساتھ ایک نیا بٹن نظر آئے گا جیسے ایپس اور نوٹیفیکیشنز کے درمیان جگہ دی گئی ہے۔اس پر کلک کرکے دوستوں کے ساتھ چیٹنگ کی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کسی بھی یوٹیوب ویڈیو کو شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔ یوٹیوب کی موبائل اپلیکیشن پر میسجنگ کا فیچر کافی عرصے پہلے ہی پیش کردیا گیا تھا اور اب اس اپڈیٹ کو ویب ورژن کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: