حال ہی میں جاپان میں دو خربوزے فروخت کِئے گئے ہیں جن کی قیمت سو نہیں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہے۔یہ یوباری خربوزے ہیں جن کی قیمت34 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ جاپان میں یوباری خربوزوں کی پہلی فصل روایتی اسٹیٹس سمبل ہے جسے منہ مانگے داموں خریدا جاتاہے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ان خربوزوں کی نیلامی کی گئی ہے جسے 29ہزار300 امریکی ڈالر میں فروخت کیاگیا۔