یوٹیوب میں میسجنگ کا اضافہ
دنیا کی سب سے مشہور وڈیو سرفنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی ویب میں بڑی تبدیلی لانے کا عندیہ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب میں اب میسجزارسال کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوگی۔ یوٹیوب کے صارفین اب اس ویب سائٹ پر ایک دوسرے کو میسجز بھی بھیج سکیں گے۔ نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب سائٹ اوپن کرنے پر اوپر دائیں جانب کے کونے میں جہاں پروفائل فوٹو ہوتی ہے، وہاں ایک نیا بٹن یوٹیوب ایپس اور نوٹیفکیشنز کے درمیان نظر آئے گا جہاں میسجز پڑھے اور بھیجے جاسکیں گے۔