Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی معیشت کے استحکام میں مملکت کا کردار

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” البلاد “ کا اداریہ 
سعودی عرب بین الاقوامی اقتصاد کے استحکام کیلئے مثبت پالیسی پر گامزن ہے۔ مملکت نے اس تناظر میں تیل منڈی کے استحکام اور اسے مطلوبہ مقدار میں تیل کی ترسیل کے اپنے عہد کی پابندی کی ایکبار پھر تاکید کی ہے۔ سعودی عرب نے 2ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں تیل کی رسد میں کسی بھی ممکنہ کمی کا تدارک کیا جائیگا۔ تیل منڈی کی بڑھتی ہوئی طلب کو ہر حال میں پورا کیا جائیگا۔ یہ یقین دہانی چین کی وزارت توانائی اور سعودی وزارت پٹرولیم کے مشترکہ اعلامیہ میں نمایاں شکل میں کرائی گئی۔ سعودی عرب نے واضح کیا کہ وہ تیل پیدا کرنےوالے دیگر ممالک کے ساتھ تیل کی ہر اضافی طلب کو پورا کرنے اور ہر کمی کی تلافی کا بھرپو راہتمام کریگا۔ سعودی عرب اوپیک کی سطح پر اپنے اس عہد پر ماضی کی طرح حال و مستقبل میں بھی قائم رہیگا۔ سعودی عرب کی غیر متزلزل پالیسی ہے کہ عالمی تیل منڈی میں ا ستحکام ہو۔ بین الاقوامی معیشت کی خوشحالی کا سفر جاری رہے۔ تیل پیدا کرنے اور خریدنے والے ممالک کے مفادات میں توازن اور مبنی برانصاف نرخ کا سلسلہ قائم و دائم رہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: