لندن..... دکانداری اور کاروبار ایک ایسا کام ہے جہاں کے مالکان اور بالخصوص سیلز اسٹاف کو گاہکوں کے ساتھ تمیز اور ادب سے پیش آنا پڑتا ہے کیونکہ کسی کی جیب سے پیسہ نکالنا آسان نہیں ہوتا او رجب تک گاہک خوش نہ ہو یا اسے اطمینان نہ آجائے کہ جوچیز وہ خرید رہا ہے وہ واقعی اچھی ہے اور اسکی قیمت معقول ہے تو وہ خریداری پر آمادہ نہیں ہوتا۔ ڈبلیو ایچ اسمتھ نامی دکان ایک چین کا حصہ ہے اور دکانوں کے معیار اور انکی اخلاقیات کے حوالے سے گزشتہ 8برسوں میں جو دو بار سروے کئے گئے ان میں اس کی بیشتر دکانیں ناپسندیدہ زمرے میں نظرآئیں۔ خریداروں کا کہناہے کہ اس دکان میں گاہکوں سے اچھا برتاﺅ نہیں کیا جاتا۔ قیمتیں بھی دیگر دکانوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہیں اور سیلز مینوں کی ضد اور لاپروائی انہیں دکان چھوڑ کر کسی اور جگہ کا رخ کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ اب علاقے کے جتنے دوسرے دکاندار ہیں وہ بھی گاہکوں کو خوش کرنے کیلئے بتاتے ہیں کہ انکی دکان ڈبلیو ایچ اسمتھ والی دکان نہیں جہاں چیزیں خراب دی جائیں اور قیمت بھی بڑھا کر پیش کی جائے۔ اسمتھ چین کے مالکان اب صورتحال پر غور کررہے ہیں۔