سعودی عرب کی 4 ہندوستانی اداروں سے گوشت درآمد پر پابندی
ریاض..... سعودی ایف ڈی اے نے ہندوستان کے 4 اداروں سے " مبرد" گوشت کی درآمد پرپابندی عائد کردی۔ یہ پابندی متعلقہ اداروں کی جانب سے برآمد کردہ گوشت میں بیکٹیریا دریافت ہونے پر لگائی گئی۔ پابندی کا سلسلہ تااطلاع ثانی برقرار رہے گا۔ سعودی حکومت نے ہندوستانی اداروں کے ساتھ اس حوالے سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے ہندوستان میں گوشت کی برآمد کے نگراں اداروں سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔