جدہ: 480کلو گرام ناقابل استعمال گوشت ضبط
جدہ .... جدہ میونسپلٹی کے افسران نے 480کلو گرام ناقابل استعمال گوشت ضبط کرلیا۔ وزارت بلدیات و دیہی امو رنے رمضان المبارک کے دوران غذائی اداروں پر چھاپہ مہم کے تحت مذکورہ کامیابی حاصل کی۔ گوشت فروخت کرنے والے 100مراکز پر چھاپہ مارا گیا۔ میونسپلٹی چھاپہ مہم کے ساتھ آگہی مہم بھی چلا رہی ہے۔