Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کیلئے ٹرین اور پروازوں کے نرخوں میں اضافہ

 مکہ مکرمہ.... وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کیلئے مشاعر مقدسہ ٹرین اور پروازوں کے نرخ بڑھا دیئے۔ یہ فیصلہ دونوں اداروں کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے تناظر میں کیا گیا۔ داخلی معلمین کی رابطہ کونسل کے رکن اور ترجمان محمد القرشی نے مکہ اخبار کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ وزارت بلدیات و دیہی امور نے مشاعر مقدسہ ٹرین کے انتظامات کا ٹھیکہ اسپین کی کمپنی کے ساتھ ختم کرکے چین کو کمپنی کو دے دیا ہے۔ نیا ٹھیکہ ایک ارب 200 ملین ریال میں دیاگیا ہے۔ مشاعر مقدسہ ٹرین سے استفادہ کا مکمل پیکیج 250 ریال سے بڑھا کر 400 ریال کردیاگیا جبکہ پرواز کا ٹکٹ 2200 ریال سے بڑھا کر 2465 ریال کردیاگیا۔ 
 

شیئر: