راہول گاندھی نپاہ وائرس کی طرح ہیں، انل وجے
چنڈی گڑھ۔۔۔۔۔متنازعہ بیانات کے باعث موضوع بحث بننے والے وزیر انل وجے نے کانگریس صدر راہول گاندھی کا موازنہ نپاہ وائرس سے کردیا۔ہریانہ وزیر نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ راہول گاندھی نپاہ وائرس کی طرح ہیں جو بھی سیاسی پارٹی ان سے رابطے میں آئیگی وہ فنا ہوجائیگی۔واضح ہو کہ گزشتہ دنوں کرناٹک میں جے ڈی ایس اور کانگریس کی اتحادی حکومت قائم ہوئی ہے ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انل وجے نے اسی تناظر میں کانگریس صدر کو ہدف بنایا۔انل وجے اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔ ہریانہ میں کھلے عام نماز پڑھنے اورگجرات الیکشن کے موقع پر بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔