Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان: فورسز نے غلطی سے پولیس کمانڈر سمیت 9شہری مار دیے

کابل۔۔۔افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز نے کارروائی کے دوران مقامی پولیس کمانڈر سمیت 9 شہری ہلاک اور 8 زخمی کردیئے گئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے غلطی سے ہونے والی ایک کارروائی کے دوران 9شہری مارے گئے جن میں مقامی پولیس کمانڈر بھی شامل ہے جبکہ اس واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک گھر سے ہونے والی فائرنگ پر کارروائی کی گئی،یہ کارروائی غلطی سے ہوئی،جس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبہ ننگر ہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے بھی چھپر ہار ڈسٹرکٹ میں غلطی کی بنیاد پر ہونے والی اس کارروائی کی تصدیق کی ہے،واقعے کے 9 ہلاک شدگان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔واضح رہے کہ اس مشرقی افغان علاقے میں افغان طالبان اور داعش کافی سرگرم ہیں۔

شیئر: