امریکی نمائندے شمالی کوریا پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کی تصدیق
واشنگٹن..... شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اَن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں امریکی نمائندے پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ شمالی کوریا اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل ملک ہے اور یہ ایک بڑی اقتصادی اور مالیاتی طاقت بن جائےگا۔ امریکی نمائندوں کی پیانگ یانگ میں موجودگی سے ٹرمپ اور کم جونگ اَن کے مابین ملاقات کے امکانات اور بھی بڑھ گئے ہیں۔