آنر 9 آئی کا نیا ماڈل 6 جون کو پیش ہو گا
ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے 9 آئی اسمارٹ فون 6 جون کو بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کے دو ماڈل پیش کیے جائیں گے۔نئے ماڈلز میں 5.84 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور اوکٹا کور پروسیسر دیا جائے گا۔ فون میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فونز کی بیٹری 2900 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کا ایک ماڈل 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج جبکہ دوسرا 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش ہوگا۔ اسمارٹ فونز کو ممکنہ طور پر کالے ، گرے اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائیگا۔