Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یلو لائن عبور کرنا بھی ٹریفک خلاف ورزیوں میں شامل کردیا گیا، الطویان

 جدہ .... رو ڈسیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل زاید بن عبدالرحمان الطویان نے انکشاف کیا ہے کہ یلو لائن عبور کرنا بھی ٹریفک خلاف ورزیوں میں شامل کرلیاگیا۔ مستقبل قریب میں کئی ایسے کام جو اب تک ٹریفک خلاف ورزیوں میں شامل نہیں تھے انہیں بھی خلاف ورزیوں کا حصہ بنادیا جائیگا۔ ان میں یلو لائن عبور کرنا سرفہرست ہوگا۔نئی خلاف ورزیوں کا اندراج مشینی آلات میں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے جدہ میں روڈ سیکیورٹی فورس کے زیر اہتمام فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت بھر میں شاہراہوں کی سلامتی کا ادارہ ٹریفک حادثات کو انتہا درجے کم کرنے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے۔ ٹریفک نظام شہروں ، قریوںاور دیہاتوں سب میں سب پر نافذ کیا جائیگا۔ انہوں نے ایکبار پھر انتباہ دیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ضوابط کے غلط استعمال پر ٹریفک اہلکاروں اور افسرانوں کو بھی نہیں بخشا جائیگا۔ انہوں نے شاہراہوں پر انتہائی رفتار کی حد بڑھانے سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ مختلف مقامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ نتائج کی روشنی میں ہی رفتار بڑھانے یا نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔

                                    

شیئر: