ریحام خان کی کتاب جلد مارکیٹ میں آنے والی ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں نے ٹویٹر پر اپنے تاثرات بیان کئے ہیں۔
اسد خان ٹویٹ کرتے ہیں : ریحام خان معاشرے کے پسماندہ لوگوں کی آواز ہیں۔
بلال عظمت کا کہناہے : جب سچ اتنا خطرناک ہے تو پھر بہادری کے سوا کوئی آپشن ہے ہی نہیں۔
انظار حسین لکھتے ہیں: اب حقائق اور خفیہ باتیں سامنے آئیں گی۔
سپنا طارق لکھتی ہیں: ریحام ایک غیر معمولی شخصیت ہیں۔
طلحہ حسین لکھتے ہیں : ریحام کی کتاب عمران خان کے کئی راز کھول دےگی۔ ریحام نے یہ بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔
سعدیہ لکھتی ہیں: ریحام کی خود نوشت جلد آنے والی ہے۔
بصیر کاکڑ کا کہنا ہے : انکی کتاب کا انتظار ہے۔ امید ہے کہ یہ پاکستان اور دنیا بھر کی کچلی ہوئی خواتین کیلئے امید کا سامان ہوگی۔
بلو ملنگ کے نام سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے : اس میں شک نہیں کہ ریحام دلیر او رایماندار خاتون ہیں۔ امید ہے کہ اس میں ہم جیسے لوگوں کیلئے خاص باتیں ہونگی۔
وطن کا محافظ کے نام سے ایک صاحب ٹویٹ کرتے ہیں: یہ کتاب نہیں بلکہ سونامی ہوگی۔
خوشنود راجپوت کاکہناہے: ریحام پاکستانی عوام کو زیادہ سرگرم اور تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے اسکے لئے دن رات کام کیا ہے۔
عرشی ملک لکھتی ہیں: آپ کو کچھ لوگوں نے کتاب نہ لانے کو کہا تھا لیکن امید ہے کہ انتخابی مہم کے دوران یہ کتاب مارکیٹ میں آجائیگی جو ایسے لوگوں کیلئے جواب ہوگا جو کتاب لانے سے روک رہے تھے۔
تھریڈ وورم کے نام سے ایک صاحب ٹویٹ کرتے ہیں: اس سال یہ کتاب پاکستان کی سب سے بڑی کتاب ثابت ہوگی۔