Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناصر کھوسہ کا نگراں وزیراعلی بننے سے انکار

لاہور...سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری نامزدگی واپس لےکر میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا۔بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا۔اگر اس منصب کے لئے میرانام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔سابق چیف سیکریٹری نے کہاکہ حالیہ حالات کے تناظر میں نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ شفاف انتخابات کے لئے نگراں وزیراعلیٰ کو سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔ بعدازاں بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کا موقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کے عین مطابق نہیںکیونکہ ناصر محمود کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں، وہ نہ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں بلکہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیرا علی پنجاب کا نام واپس،تحریک انصاف کایوٹرن

شیئر: