Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آل بڈانی ویلفیئر ٹرسٹ نے پاکستانی مستحقین میں راشن تقسیم کرایا

    طائف( ابو علی بڈانی)- - -  -آل بڈانی ویلفیئر ٹرسٹ سعودی عرب کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف علاقوں میں غریب ، یتیم اورمستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا جس میں دال،چینی ، چاول ، گھی ، کھجور، مشروبا ت اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔ مملکت میں مقیم بڈانی برادری نے راشن کی تقسیم میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ پروگرام پاکستان میں مقیم بڈانی برادری اوچ شریف فتح پور ،خیر پور سادات سندھ لے کر بلوچستان تک جا پہنچا ۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں یتیموں، بیواؤں اور ناداروں میں بڈانی ویلفیئر ٹرسٹ کے کارکن ممتاز احمد بڈانی کی زیرنگرانی مختلف مقامات پر راشن پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر بڈانی ویلفیئر پاکستان کے صدر حاجی اقبال بڈانی نے کہا کہ ہم نے غریبوں کو ان کا حق پہنچا دیا جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔ امید ہے کہ آئندہ بھی سعودی عرب میں مقیم ہم وطن بھائی اس خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔ اقبال خان بڈانی نے مملکت میں مقیم اہم عہدیداروں عبدالحمید بڈانی ، اخترخان بڈانی، محمد اقبال  بڈانی، محمد صادق مدنی، خان زاہد خان، راشد عباس منظور خان اور دیگر ان تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے غریبوں تک ان کا حق پہنچا۔
مزید پڑھیں:- - - -ریاض میں مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر
 
 

شیئر: