Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی درباری، سرکاری اور باہری لوگوں سے بھری ہوئی ہے، شتروگھن

نئی دہلی۔۔۔۔ضمنی انتخابات میں بھاجپا کو منہ کی کھانے پر اپوزیشن کے ساتھ این ڈی اے کی اتحادی جماعتیں بھی بی جے پی پر حملہ آور ہورہی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شترو گھن سنہانے کہا کہ ہم پچھڑے نہیں بلکہ بری طرح ہار ے ہیں ۔ اس سے سبق لینا ہوگا۔  پارٹی کے وزیر اور لیڈر اب مغرور ہوگئے ہیں۔ لوگوں کو بھاشن نہیں ، راشن سے فرق پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تالی کپتان کو ملتی ہے تو گالی بھی کپتان کو ہی ملنی چاہئے۔ یہ سبھی جانتے ہیں کہ کپتان کو ن ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں مودی لہر ہوتی تو ارون جیٹلی اپنی نشست پر انتخاب نہ ہارتے۔اس وقت پارٹی درباری، سرکاری اور باہری لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔

شیئر: