Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخابات:کیرانہ سمیت 4لوک سبھا اور10اسمبلی نشستوں پر کون جیتا ،کون ہارا؟

    نئی دہلی- - - -  حزب اختلاف کی پارٹیوں نے اترپردیش، مہاراشٹر، بہار ،میگھالیہ ،  اترا کھنڈ، پنجاب،ناگا لینڈ، جھارکھنڈ،کیرل، مغربی بنگال اورکرناٹک میں14سیٹوں کے لیے لوک سبھا و اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں سے 11سیٹیںجیت کر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو زبردست دھچکا پہنچایا۔بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیاں صرف4سیٹیں ہی جیت سکیں۔بی جے پی کو خاص طور پر  اس وقت زبردست د ھچکا پہنچاجب وہ اترپردیش کی کیرانہ سیٹ بھی ہار گئی جو نہ صرف اس کے قبضہ میں تھی بلکہ وہاں اپنے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کے لیے ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے’’ جناح بمقابلہ گنا‘‘نعرے سے ایک نیا کارڈ کھیلتے ہوئے ووٹروں کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کر نے کی کوشش کی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے 3کلومیٹرطویل روڈ شو کر کے ووٹروں کواپنی پارٹی کے حق میں کرنے کی زبردست مہم چلائی تھی ۔ مجموعی طور پردیکھا جائے تو ان ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو سوائے مایوسی کے کچھ ہاتھ نہیں آیا ۔کیونکہ وہ لوک سبھاکی  3 سیٹیں ہار گئی جس سے لوک سبھا میں اس کی اکثریت کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
* * * کیرانہ میں راشٹریہ لوک دل کی امیدوار تبسم حسن نے اپنے قریب ترین حریف بی جے پی امیدوار مرگانکا سنگھ کو بھاری اکثریت سے ہرایا۔
 * * * بھنڈارا-گوندیا : مہاراشٹر کے بھنڈارا-گوندیا سیٹ پر کانگریس کے حمایت یافتہ این سی پی امیدوار مدھوکر راؤ ککڑے نے بی جے پی کے ہیمنت پٹلے کو شکست دی۔

* *  * مہاراشٹرکی پال گھر لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے راجندر گاوِت ڈھیڈیا نے شیو سینا کے شری نواس وانگا کو تقریباً 29 ہزرا ووٹوں سے شکست دی۔

 * * * ناگالینڈ: بی جے پی کی معاون پارٹی نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی یعنی این ڈی پی پی نے ناگالینڈ لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں فتح حاصل کی۔ پارٹی امیدوار توہیکھو یپتھومی نے این پی ایف امیدوار سی. اپوک جمیر کو 173746 ووٹوں سے شکست دی۔

 اترپردیش میں نور پور اسمبلی سیٹ بھی بی جے پی نہ جیت سکی اور اس سیٹ پر سماج وادی پاٹی نے قبضہ کر لیا۔ کانگریس امیدوار منی رتنانے راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار جیت گیا۔ یہاں تک کہ بہار میں بھی بی جے پی ۔جے ڈی یو اتحاد کسی کام نہیں آیا اور  کانگریس کی حمایت سے آر جے ڈی  نے جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ جیت لی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دیش بدل رہا ہے، کمل مرجھا رہا ہے،سروے
 

شیئر: