Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی سودوں میں بدعنوانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، راہول

نئی دہلی۔۔۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32کے پرزوں کی خریداری میں رشوت لینے والے حکام کیخلاف فوری کارروائی کرنے کی وزیر اعظم مودی سے درخواست کی ۔راہول نے ٹویٹ کیا کہ یوکرین حکومت نے الزام لگایاہے کہ وزار ت دفاع کے حکام کو اے این 32سودے کیلئے دبئی میں واقع گلوبل مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے 17.50کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔ خود کو چوکیدار اعلان کرنے والے مودی جی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بدعنوان حکام کیخلاف فوری طور پر کارروائی کریں ۔
مزید پڑھیں:- - - -دیش بدل رہا ہے، کمل مرجھا رہا ہے،سروے

شیئر: