فیفا ورلڈ کپ: روس کی ٹیم کے کئی کھلاڑی ان فٹ
ماسکو:روس میں 14جون سے شروع ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ میں میزبان ٹیم روس کی کارکردگی کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ روسی فٹبال ٹیم کے کوچ جوشم لو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہدف بالکل واضح ہے ہمیں خود کو بہترین میزبان ٹیم ثابت کرنا ہو گا۔ ہمیں فائنل یا سیمی فائنل میں جرمنی کے مد مقابل ہونا ہے۔ اگر ہم اس مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو میں دنیا کا خوش قسمت ترین شخص ہوں گا۔ روسی کوچ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم میں موجود مسائل کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے 3 اہم کھلاڑی کمر کی تکلیف کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ 2دفاعی کھلاڑی فی الحال کھیلنے کے قابل نہیں ہیں جبکہ 50بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے فارورڈ کھلاڑی الیگزینڈر کوکورن مارچ میں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ روسی فٹ بال ٹیم میں نئے ابھرتے ہوئے با صلاحیت کھلاڑیوں کی بھی کمی ہے۔اس سے قبل1994، 2002ء اور 2014ءکے عالمی مقابلوں میں روس کی ٹیم پہلے ہی راونڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی تاہم موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر روسی ٹیم پہلے راونڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تو حیرت کی بات نہیں ہو گی۔