پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 35لاکھ روپے سالانہ گرانٹ
اسلام آباد:پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ جاری کر دی گئی جس کے بعد غیر ملکی کوچ کو تنخواہ کی ادائیگی کیلئے فیڈریشن نے سکھ کا سانس لے لیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ ہاکی فیڈریشن کو اپنے معاملات چلانے کیلئے سالانہ 35لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو بجٹ کا تیسرا کوارٹر ملنے پر پی ایس بی نے ہاکی فیڈریشن کو گرانٹ جاری کر دی ۔ اس ضمن میں اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل اعظم ڈار نے تصدیق کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ ملتے ہوئے اسپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن کو سالانہ گرانٹ جاری کر دی۔