Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: (ن) لیگ نے نگراں وزیر اعلیٰ کےلئے 4 نام دیدیے

لاہور.... مسلم لیگ (ن)نے صوبہ پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، سابق نیول چیف ذکااللہ، سابق ڈی آئی جی طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس (ر) سائر علی کے نام دیدیئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے ناموں کی تجویز کے بعد کل (اتوار کو) ہونے والے اہم اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور اس دوران ان 4 اہم شخصیات میں سے کسی ایک کے نام پر اتفاق رائے کرلیا جائے گا۔ قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور اسپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال سے سابق اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے ملاقات کی تھی جو بے نتیجہ ثابت ہوئیں۔

شیئر: