Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

8پاﺅنڈ 5اونس وزنی گولڈ فش کا شکار

لندن..... ایک ماہی گیر جو لندن کے جنوبی علاقے سٹن سے تعلق رکھتا ہے۔8پاﺅنڈ 5اونس وزنی گولڈ فش کا شکار کیا ہے۔37سالہ ماہی گیر نے اب برٹش ریکارڈ فش کمیٹی میں دعویٰ کیا کہ اسے اس ریکارڈ کا حامل قرار دیا جائے او راسکا نام تاریخ کی کتاب میں درج کیا جائے۔لارنس کلارک ایک سیلز مینجر ہے اور وہ کئی عشروں سے مچھلیوں کا شکار کرتا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اتنی بڑی گولڈن فش پکڑ کر اس نے دنیا کا غیر سرکاری ریکارڈ توڑا ہے۔یہ فش عام طور پر سرے کے فارم میں پائی جاتی ہے۔
 

شیئر: