لنکن شائر .... مقامی ساحل پر وہ پراسرار مسروقہ بس آخر کار مل ہی گئی جو ایک دن قبل غائب ہوگئی تھی تاہم یہ مسروقہ بس جس حالت میں ملی ہے وہ اپنی جگہ بہت حیرت انگیز ہے کیونکہ بس کے دروازے کھلے ہوئے تھے۔ انجن چل رہا تھا مگر ڈرائیو رکا کہیں پتہ نہیں تھا اور سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ اسے کون یہاں تک چلا کر لایا ہے۔ جب کوئی سراغ نہ مل سکا تو ڈیوٹی پر موجود کوسٹ گارڈ نے بس کو وہاں سے ہٹا کر اسکی اصل جگہ پر پہنچا دیا۔ حکام کا کہناتھا کہ بس نہ جانے کب سے کھڑی تھی اور انجن بھی چل رہا تھا اسلئے آلودگی کا خطرہ تھا اور بس کو یہاں سے جلد ہٹانے کی وجہ بھی یہی تھی کہ آلودگی نہ بڑھے۔ بس جس جگہ سے ملی ہے وہ اس جگہ سے 4میل دور سے غائب ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بس جب دریافت کی گئی تو اس کا تقریباً ایک میٹر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ پولیس بس ڈرائیور کو تلاش کررہی ہے ۔ اسکا کہناہے کہ اگر وہ کہیں چلا گیا تھا تو بہتر ہے اور اگر وہ ڈوب گیا ہے تو اسے تلاش کیا جائیگا۔
متعلقہ خبریں
-
31 مئی ، 2018
-
30 مئی ، 2018