اردن میں پیٹرول کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس
عمان... اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے رواں ماہ جون کیلئے جاری کردہ پیٹرول کے نرخوں میں اضافے کے سرکاری فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔انہوں نے اردنی وزیراعظم ڈاکٹر ہانی الملکی کو ہدایت کی کہ وہ وزرائے صنعت و تجارت و خوراک و خزانہ و توانائی کے ساتھ اجلاس کرکے پیٹرول مصنوعات کے نرخوں کی بابت نیا فیصلہ کریں۔