Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی کی خاتون اول کیلئے قرآن پاک کا تحفہ

ریاض ... جمہوریہ مالی میں متعین سعودی سفیر مسعود الحارثی نے مالی کی خاتون اول اور اجیر تنظیم کی چیئرپرسن کیتا آمنہ میگا کو قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا۔یہ مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن پاک کا شائع کیاا ہوا ہے۔ سعودی سفیر نے انہیں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ بھی دیا۔ الحارثی نے بتایا کہ مزید کھجوریں جمہوریہ مالی کی وزیراور دیگر متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی۔
 

شیئر: