جو پل بھی اچھا گزرے، نعمت ہے ، عارف لوہار
گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ زندگی میں جو پل بھی اچھے طریقے سے گزر جائے وہ ایک نعمت ہے۔آج تک جو بھی گیت پیش کیا، اسے پذیرائی ملی جس سے بڑا حوصلہ ملتا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں عارف لوہارنے کہا کہ جگنی کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں پاکستان سمیت دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں اس کی لازمی فرمائش کی جاتی ہے اس لئے سنانی پڑتی ہے آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں، مجھے اس پر فخر ہے ہر وقت وطن کی سلامتی کی دعائیں مانگتا ہوں۔