Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ رشید کی نئی سیاسی پیش گوئیاں

اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نئی سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات میں سندھ اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ پنجاب میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا سخت مقابلہ ہو گا۔ ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید نے کہاکہ پنڈی کے 2حلقوں سے انتخابات میں حصہ لوں گا اورملکی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کروں گا۔ تمام مذہبی جماعتوں نے بھی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عام انتخابات کا آئینی طور پر التو ادرست نہیں۔25جولائی کو انتخابات کرانا مشکل کام ہے۔ اگر انتخابات ستمبر میں بھی ہو جائیں تو کوئی حرج نہیں۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنائے گی۔ پنجاب میں (ن) لیگ اور تحریک انصاف کا مقابلہ ہو گا۔ سندھ میں پھر پیپلز پارٹی آئے گی۔ بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مقدمہ کا فیصلہ ایک ماہ میں آ جائے گا۔ میری جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ ہے ۔ انتخابات میں ٹرن آوٹ کم رہے گا ۔لوگ تنگ آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس ملک میں برادریوں کو ووٹ ملتا ہے۔ یہاں جمہوریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عدلیہ اور فوج صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر کہا کہ چوہدری نثار انتظامی بیس سیاست کرتا ہے۔ اس کے لئے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے ۔ شاہد خاقان وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے۔ اگر میرے مقابلے میں آیا تو اسے شکست فاش دوں گا۔
مزید پڑھیں:عدالتی فیصلوں اور ٹائمنگ پر تشویش ہے ،بلاول

شیئر: