لندن .... ایموجیز تیار کرنے والی مشہور کمپنی یونی کوڈ کنسورشیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے 157 نئی شبہیہں جن میں چہرے بھی شامل ہیںبطور خاص ایموجیز کے طور پر پیش کی جائیں گی۔ ان 157شبہیوں میں سے 6ایسی ہیں جو ہر وقت مسکراتی نظر آتی ہیں اور اسی وجہ سے انکی مقبولیت یقینی طور پر بڑھ جائیگی تاہم ابھی آپ کے موبائل فون پر ان شبہیوں کے اجاگر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ مجموعی طور پر یہ 157شبیہیں 5جون کو جاری ہونگی او رایپل، گوگل، مائیکروسافٹ اور سامسنگ پر دستیاب ہونگی۔ ان نئے مسکراتے اور دل لبھاتے چہروں کے بال اور اسٹائل نئے ہونگے جبکہ نئے قسم کے ہیرو ، ہیروئن، ولن بھی ان شبیہوں کا حصہ ہونگے۔بعض شبیہیں کینگرو اور دوسرے جانوروں کی شکلوں سے مشابہت رکھیں گی۔ بعض تصاویر آم اور دیگر پھلوں جیسی ہونگی۔ واضح ہو کہ یونی کوڈ نے سب سے پہلے اپنی ایموجیز کی فہرست فروری میں جاری کی تھی مگر اب تک صرف 66ایموجیز سامنے آسکے ہیں جو شکلیں بدلنے پر قدرت رکھتے ہیں۔