Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’گاؤں بند آندولن‘‘،دوسرے دن بھی سبزیاں سڑکوں پر پھینکی گئیں

نئی دہلی۔۔۔۔ہند کی مختلف ریاستوں میں کاشتکاروں کو انکی فصل کے حساب سے واجب قیمت نہ ملنے اور قرض معاف کرنے کو لیکر 10روزہ ’’گاؤں بند آندولن‘‘شروع کردیاگیا ہے۔ پنجاب اور لدھیانہ میں کسانوں نے بڑے پیمانے پر سبزیاں سڑکوں پر پھینک دیں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ملک کی 8ریاستوں میں جاری ہڑتال میں 130تنظیمیں شامل ہیں۔ کسان مظاہرین نے کہیں سڑکوں پر دودھ بہایا تو کسی ریاست میں سبزیاں سڑکوں پر بکھیری گئیں۔دہلی کے اوکھلا سبزی منڈی کے تھوک تاجروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی کمی کے باعث قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ کسانوں کی 10روزہ تحریک کا مقصد کاشتکاروں کو حکومت کی جانب سے ان کی فصلوں کی واجب قیمت کی وصولیابی ہے۔کسانوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ دودھ کی قیمت پٹرول کے نرخ کے مساوی ہو۔
مزید پڑھیں:- - - -جانوروں کے بھی بننے لگے آدھار کارڈز

 

شیئر: