Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گیلکسی اے 8 (2018) میں مسئلہ سامنے آگیا‎

سام سنگ کمپنی کے اسمارٹ فون گلیکسی اے 8 (2018) کے لاؤڈ اسپیکر میں مسائل سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ صارفین کی جانب سے شکایات درج کرائی جارہی ہیں کہ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی سکیورٹی اپ ڈیٹ کو انسٹال کرنے کے بعد فون کے لاؤڈ سپیکر سے آواز کٹ اف ہو رہی ہے۔ سام سنگ کے کمیونٹی فورم پر درج کردہ شکایات کے مطابق لاؤڈ اسپیکر پر سنی جانے والے کسی بھی فون کال ، ویڈیو ، میوزک یا رنگ ٹون کے دوران مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہیڈ فون یا بلیوٹوتھ اسپیکرز میں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ صارفین کا کہنا ہے ہارڈویئر اور فیکٹری ری سیٹ کے بعد بھی یہ مسئلہ ختم نہیں ہو رہا۔سامسنگ سپورٹ کی جانب سے متاثرہ ڈیوائسز کو ریپئیر کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
 

شیئر: