Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیلیکسی ایس 9 کے لیے نئی آگمینٹڈ ریئلٹی ایموجیز پیش‎

سام سنگ کمپنی کی جانب سے گیلیکسی ایس 9 اور گلیکسی ایس 9 پلس اسمارٹ فونز کے لئے 18 نئی تھری ڈی ایموجیز جاری کردی گئی ہیں اس طرح اب اسمارٹ فون میں کل تھری ڈی ایموجیز کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ نئی ایموجیز کو اسمارٹ فون کے ایپ اسٹور سے انسٹال کیا جا سکتا ہے ۔ ایموجیز کو استعمال کرنے کے لیے انھیں گیلری ایپ سے کاپی پیسٹ کیا جاسکے گا اس کے علاوہ کی بورڈ سے ڈائریکٹ بھی بھیجا جا سکے گا۔ سام سنگ کمپنی آنے والے مہینوں میں 18 مزید ایموجیز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد یہ تعداد 54 تک جا پہنچے گی۔
 

شیئر: