کچن کی کھڑکیوں کے شیشوں سے پوٹین کے داغوں کو دور کرنے کیلئے داغوں پر سرکہ رگڑیں اور پھر کسی اونی کپڑے سے صاف کرلیں ۔
بوتلوں سے گندگی دور کرنے کے لیے سرکہ اور نمک بوتلوں میں ڈال کر ہلائیں ۔ آسانی سے گندگی دور ہوجائیگی ۔
شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے ان کو جب بھی دھوئیں تو بعد میں صاف پانی سے کھنگالتے وقت پانی میں سرکہ ملا لیں۔ برتن چمک اٹھیں گے ۔
شیشے کے گلاسوں کو جڑنے سے بچانے کے لئے ان کے درمیان کاغذ رکھ دیا کریں گلاس جڑنے سے محفوظ رہیں گے ۔
کچن میں استعمال ہونے والے چاقو چھری کبھی بھی پانی میں مت ڈبویا کریں اس سے ان کی دھار متاثر ہوجاتی ہے ۔ انہیں گیلے کپڑے سے صاف کرلیا کریں ۔
کچن میں چیونٹیوں کو جمع ہونے سے بچانے کے لیے اس جگہ تھوڑا سا آٹا چھڑک دیں ۔ چیونٹیاں فوراً غائب ہوجائیں گی ۔
کچن کے فرش پر پونچا لگاتے وقت اگر فینائل پانی میں شامل کرلیں تو کیڑے مکوڑے بہت کم آئینگے ۔