موسم گرما میں بالوں کی حفاظت
گرمیوں میں بالوں کو پسینے اور چکناہٹ سے محفوظ رکھنا خواتین کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں . بالوں کی بہتر نشونما کے لیے تیل کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ ساتھ ہی اگر سیب کے عرق سے تیار سِرکے سے بال دھو لیے جائیں تو بالوں کی نشوونما کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے جبکہ اگر آپ اپنے شیمپومیں تھوڑا انڈا ملا کر بالوں میں لگا لیں تو سَر میں پرو ٹین کی مقدار بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ان ٹوٹکوں کے ذریعے چلچلاتی گرمی میں بھی آپ کے بال صاف ستھرے اور چمکدار نظرآئیں گے . شیمپو کا روزانہ استعمال بالوں کے لیے نقصان دہ ہے ۔بالوں کی دھوپ سے حفاظت کے لیےسر کی جلد سے قدرتی طور پر خارج ہونے والی چکنائی کا کردار نہایت اہم ہے اور اگر انھیں روزانہ شیمپو سے دھویا جائے ۔ یہ حفاظتی تہہ ختم ہوجاتی ہے جس سے بال دھوپ کی براہ راست زد میں آجائیں گے۔ لہٰذا روزانہ شیمپو کے استعمال سے گریز کریں۔خواتین موسم گرما میں سوئمنگ کے دوران لازمی طور پر شاور کیپ یا سوئمنگ کیپ کا استعمال کریں۔ سوئمنگ پول میں ڈالا جانے والا کلورین آپ کے بالوں کے حد درجے نقصان دہ ہے لہذا اس سے بالوں کی حفاظت کےلیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے میں آپ ہی کا فائدہ ہے .