ملاوٹی پیٹرول سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کی تلافی کا فیصلہ
مکہ مکرمہ.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مکہ مکرمہ کے ایک پیٹرول اسٹیشن پر ملاوٹی پیٹرول بھرنے کے باعث متاثرہ گاڑیو ںکے مالکان کو نقصان کی تلافی کیلئے طلب کرلیا۔ وزارت نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ مکہ مکرمہ کے پیٹرول اسٹیشن نے صارفین کو ملاوٹی تیل فروخت کردیا تھا جس سے ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ وزارت نے اس حوالے سے ملنے والی رپورٹوںپر ایکشن لے لیا ہے۔ پیٹرول اسٹیشن کے مالک کو گاڑیوں کے مالکان کے نقصان کی تلافی کیلئے طلب کرلیا گیا۔ مالکان سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔ پیٹرول ملاوٹ کے ساتھ فروخت کرنا تجارتی جعلسازی ہے ۔ اس پر3 برس تک قید اور 10لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہے۔ غیر ملکی کارکن کو ملوث ہونے پر مملکت سے بیدخلی کی سزا بھی دی جائیگی۔ملاوٹ کرنے والوں کی تشہیر خود انکے خرچ پر 2 مقامی اخبارات میں ہوگی۔