سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کا ٹیلیفون پر رابطہ
جدہ .... برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔ دونوںرہنماﺅں نے ٹیلیفونک گفت و شنید کے دوران اس امر سے اتفاق کیا کہ سعودی عرب کو ایران کے میزائل حملوں سے بچانا اشد ضروری ہے۔ برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر عالمی تیل منڈی میں استحکام اور تیل کے نرخوں کے موضوع پر بھی بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ برطانیہ ، ایران کے بیلیسٹک میزائل حملوں سے سعودی عرب کو تحفظ فراہم کرنے اور خطے کے استحکام کو متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے میں تعاون دیگا۔