Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون غیر قانونی طریقے سے ہند پہنچ گئی

ریاض ...ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک 27سالہ سعودی خاتون غیر قانونی طریقے سے نیپال سے ہندوستان پہنچ گئی۔ جریدے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی خاتون مئی میں نیپال پہنچی تھی۔ وہاں سے وہ غیر قانونی طریقے سے ہند میں داخل ہوئی اور نظام آباد شہر پہنچ گئی۔ لڑکی کے والد نے ہندوستان پہنچ کر اپنی بیٹی کو اپنے ہمراہ لیجانے کی کوشش کی تاہم اس نے اپنے باپ کا کہا ماننے سے انکار کردیا۔
 

شیئر: