حرمین ٹرین کے مفت ٹکٹ کہاں سے حاصل کریں؟
مکہ مکرمہ .... حرمین ایکسپریس ٹرین کی انتظامیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مقدس شہروں کے مفت سفر کی سہولت پر عملدرآمد شرو ع کردیا۔ یہ ٹرین کنگ عبداللہ سٹی سے ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرائیگی۔حرمین ٹرین کی انتظامیہ نے ”مکہ مول “ میں ایک کاﺅنٹر قائم کیا ہے جہاں اتوار کی شام سے ہر ہفتے مفت سفر کےلئے بکنگ کا انتظام ہوگا۔ 3ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ بکنگ اتوار، پیر اور منگل کو ہوگی۔ 18برس سے کم عمر کے بچوںکو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سامان لیجانے پر پابندی ہوگی۔ بکنگ کے اوقات میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ مفت سفر کی شروعات جمعرات کو صبح 8.15سے کی جائیگی۔ ٹرین انتظامیہ نے مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ میں مفت سفر کے ٹکٹ بک کرانے کی سہولت دینے کاعندیہ دیا ہے۔