Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب: نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو

لاہور.... نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بدھ کوہوگا جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، سبطین خان اور شعیب صدیقی شامل ہوں گے جبکہ ن لیگ کی جانب سے ملک احمد خان، رانا ثنا اللہ اور خواجہ عمران نذیر کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کا اجلاس بدھ کی دوپہر دو بجے بلایا جائے گا جس میں تحریک انصاف ایاز امیر اور حسن عسکری کا نام دے گی جبکہ مسلم لیگ (ن) جسٹس (ریٹائرڈ) سائر علی اور سابق نیول چیف ایڈمرل (ریٹائرڈ) ذکا اللہ کا نام پیش کرے گی۔ واضح رہے کہ اگر بدھ کے روز اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا گیا اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا تو نگراں وزیر علیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔
 

شیئر: