کراچی.... سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق دیگر ملزمان میں نسرین جلیل، حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کو گرفتار کرنے کے بعد ملزمان کو 9 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں پر لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ 3 سال قبل سولجر بازار پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔