بلاول قومی اسمبلی کے2 حلقوں سے الیکشن لڑینگے
کراچی ...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی اسمبلی کے2 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ این اے 246 لیاری اور این اے 200 نوڈیرو کے لئے نامزدگی فارم حاصل کر لئے ۔ پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے نامزدگی فارم حاصل کر لئے گئے ۔بلاول بھٹو جلد اپنی ا نتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور سابق صدر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے لئے بھی سندھ اسمبلی کی نشستوں کے لئے نامزدگی فارم حاصل کئے گئے ہیں۔